(ایجنسیز)آسام میں مسلمانوں پر ظلم اور انکے قتل عام پر الجامعۃ الاظہر
شریف کے علما کی عالمی تنظیم ‘‘منظمۃ المؤتمر الاسلامی ‘‘ کی جانب سے
شدید مذمت کی گئی۔ اس تنظیم کے سکرٹری سید ایاد امین المدنی نے آسام میں
پچھلے تین دن سے زائد قتل عام جس میں خواتین اور کم سن بچے بھی شامل ہیں
پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ایاد امین مدنی نے مزید ان مواضعات سے مسلم
شہریوں کو در پیش مشکلات پر مقامی حکام کی جانب سے لا پرواہی کی شدید مذمت
کی۔انہوں نے مقامی پریس رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کے اس علاقہ سے
مسلم
طبقہ حالیہ تشدد کے واقعات کی وجہ سے اپنے سامان کو لیکر ہجرت کرنے
پر مجبور ہے۔ سید مدنی نے کہا کہ یہ حملے شہریوں پر ایسے مظالم اور
مجرمانہ کاروائیاں ہیں جو کسی بھی اعتبار سے جائز قرار نہیں دئے جا سکتی
ہیں ۔اس تنظیم کے سکرٹری نے متاثرہ علاقوں میں مقامی حکام کو قانونی بالا
دستی کے نفاد ‘اور امن و انصاف کو یقینی بنانے پر زور دیا۔انہوں نے مزید
کہا کہ ‘‘منظمۃ المؤتمر الاسلامی ‘‘ تنظیم ایسے تمام حملوں کی مخالفت
کرتی ہے جن میں کہ تمام مذاہب ‘انسانی حقوق کی حلاف ورزی‘اور قانونی اقدار
اور اصول کے خلاف ہیں۔